Inquilab Logo

آج کا پکوان: کشمیری چکن کری

Updated: February 24, 2024, 9:45 AM IST | Mumbai

کشمیری چکن کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kashmiri Chicken Curry. Photo: INN
کشمیری چکن کری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۲۵۰؍ گرام چکن، ۳؍ بڑے چمچے ٹماٹر کی پیوری، ایک ٹکڑا ادرک، لہسن ۴؍ جوئے، ۲؍ بڑے چمچے لیموں کا رس، ۲؍ چھوٹے چمچے کشمیری لال مرچ، ۳؍ چوتھائی کپ پھینٹی ہوئی فریش کریم، ۵؍ بڑے چمچے ہرا دھنیا اور پودینے کے پتّے (باریک کٹے ہوئے)،۴؍ بڑے چمچے تیل، ایک بڑا چمچہ بٹر، آدھی پیاز (باریک کٹی ہوئی)، نمک حسب ِ ذائقہ۔
مسالے کیلئے: ۲؍ چٹکی سونف، آدھا چھوٹا چمچہ زیرہ، ۲، ۲؍ لونگ اور الائچی، ۳؍ ثابت کالی مرچ، چٹکی بھر کلونجی، ۲؍ انچ دارچینی کا ٹکڑا، ایک چھوٹے چمچے کا آٹھواں حصہ جائفل پاؤڈر۔ سارے اجزاء کو ملا کر بھون لیں۔
بنانے کا طریقہ: بلینڈر میں ادرک، لہسن، سارے بھنے ہوئے مسالے اور ۲؍ چھوٹے چمچے تیل ڈال کر پیس لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن اور نمک ڈال کر تل لیں۔ چکن نکال کر بچے ہوئے تیل میں بٹر، پیاز، کشمیری لال مرچ اور پسا ہوا مسالہ ڈال کر بھون لیں۔ مسالے کے تیل چھوڑنے پر ٹماٹر کی پیوری، ہلکا سا نمک اور ایک گلاس پانی ملا کر ۱۰؍ منٹ تک ڈھانک کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ تلا ہوا چکن ڈال کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ تک پکائیں۔ لیموں کا رس، فریش کریم، ہرا دھنیا اور پودینے کے پتّے ڈال کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK