Inquilab Logo

آج کا پکوان: قیمہ بھرے کریلے

Updated: September 11, 2023, 9:11 AM IST | Mumbai

قیمہ بھرے کریلے بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Keema Bhare Karele. Photo: INN
قیمہ بھرے کریلے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، کریلا ڈیڑھ کلو، پیاز ایک عدد، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پیاز باریک کترلیں اور انہیں حسب ضرورت تیل میں ہلکا سنہری کر لیں۔ اس کے بعد لہسن ادرک کا پیسٹ اور قیمہ ڈال کر تین منٹ تک اچھی طرح بھونیں۔ اب اس میں نمک اور مرچ شامل کر یں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر قیمے کو ہلکی آنچ پر گلا لیں۔ دوسری جانب کریلے کا سبز چھلکا پوری طرح اتار دیں اور ہر کریلے کو درمیان سے چیر کر بیج نکال دیں۔ کریلوں کو نمک لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں، پھر ان کو احتیاط سے مل لیں۔ کریلوں کو پانی کے نیچے رکھ کر اچھی طرح دھولیں تاکہ تمام نمک دھل جائے۔ پیپر ٹاول کی مدد سے کریلوں کو اچھی طرح خشک کر لیں اور ہر کریلے میں پکا ہوا قیمہ بھر کر اسے دھاگے سے باندھ لیں تاکہ تلتے وقت قیمہ باہر نہ نکل جائے۔ اب فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور قیمہ بھرے کریلے اس میں ڈال کر درمیانی آنچ پر تل کر سرخ کر لیں۔ کھانے سے پہلے دھاگا نکال لیں۔ ذائقہ دار قیمہ بھرے کریلے تیار ہیں۔ روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK