Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: خشک میوے والا کشمیری گوشت

Updated: August 31, 2026, 9:21 AM IST | Mumbai

خشک میوے والا کشمیری گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Khushk Mewe Wala Kashmiri Gosht. Photo: INN
خشک میوے والا کشمیری گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، خشک میوے ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، پیاز ۳؍ عدد، کشمیری مرچ ایک سے ۲؍ عدد، بڑی الائچی ۲؍ سے ۳؍ عدد، لونگ ۴؍ سے ۶؍ عدد، ثابت کالی مرچ ۴؍ سے ۶؍ عدد، تیز پات ایک عدد، دہی ایک پیالی، گھی آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: پیاز کو کاٹ کر رکھ لیں، کشمیری مرچوں کو دھو کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر پانی سے نکال کر پیاز کے ساتھ باریک پیس لیں۔ فرائنگ پین میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں تیزپات، بڑی الائچی، لونگ اور کالی مرچ ڈال کر کڑکڑا لیں۔ پھر لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور مرچوں کا آمیزہ ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔ گوشت ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گھی علاحدہ ہوجائے، پھر تھوڑا تھوڑا دہی ڈال کر بھونتے جائیں۔ آخر میں ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر ملائیں اور ڈھانک کر درمیانی آنچ پر اُبال آنے تک پکائیں۔ دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے اور گاڑھی سی گریوی رہ جائے، کشمیر کے مخصوص کھانے زیادہ تر خشک رکھے جاتے ہیں یا گاڑھی گریوی کے ساتھ بنائے جاتے ہیں۔ خشک میوے دھو کر ہلکا سا اُبال لیں اور فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ گھی میں سنہری فرائی کرلیں۔ گوشت کو گرم گرم ڈش میں نکال کر اوپر سے فرائی کئے ہوئے میوے چھڑک دیں اور حسب ِ پسند نان یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK