لیمن پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 04, 2024, 9:20 PM IST | Mumbai
لیمن پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مکھن ۱۰۰؍ گرام، کیسٹر شوگر ۱۷۵؍ گرام، انڈے (سفیدی اور زردی الگ کرلیں) ۴؍ عدد، سادہ آٹا ۵۰؍ گرام، دودھ ۱۰۰؍ ملی لیٹر، ناریل (باریک پسا ہوا) ۲؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ، سجانے کیلئے کریم اور لیمن سلائس۔
بنانے کا طریقہ: ایک ۷؍ انچ کی سوفلے ڈش پر مکھن لگالیں اور اَوَن کو ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر گرم کرلیں۔ ایک پیالے میں شکر اور مکھن کو خوب اچھی طرح مکس کرکے پھینٹ لیں کہ جھاگ سا بن جائے۔ اس میں لیموں کا رس اور ناریل بھی شامل کر دیں اور انڈے کی زردیاں بھی ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس آمیزے میں آٹا ہلکا گرم کرکے ڈالیں اور ساتھ ہی دودھ بھی شامل کر دیں۔ اس تمام آمیزے کو اب مکھن لگی ڈش میں سیٹ کریں پھر اس میں بٹر ڈش کو ایک ایسے پین میں رکھیں جس میں تھوڑا پانی ہو جو ڈش کے آدھے حصے تک آئے۔ اب اس ڈش کو اَوَن میں رکھ کر ۱۵؍ منٹ کیلئے بیک کریں۔ یہاں تک کہ وہ پھول جائے اور اس کی نچلی سطح گولڈن براؤن ہوجائے۔ اب اسے کریم اور لیمن سلائس سے سجائیں۔