• Sat, 25 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مچھلی کا سالن

Updated: November 03, 2023, 8:00 AM IST | Mumbai

مچھلی کا سالن بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Machli Ka Salan. Photo: INN
مچھلی کا سالن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک عدد پاپلیٹ یا سرمئی مچھلی، ایک عدد پیاز، ۲؍ عدد ٹماٹر، ایک عدد ناریل، ۳؍ عدد ہری مرچ، ایک پوتھی لہسن، ایک چمچہ زیرہ، ۲؍ چمچہ ثابت دھنیا، چند کڑی پتے، ۳؍ چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ۲؍ چمچے ہلدی، ۴؍ چمچے تیل، ۳؍ سے ۴؍ کوکم، چند ہرا دھنیا، حسب ذائقہ نمک۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کو صاف کرکے قتلے کاٹ کر نمک لگا کر رکھ دیں۔ دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں تیل گرم کرلیں۔ تیل گرم ہونے پر کڑی پتہ سے بگھار دیں۔ مکسر میں (پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، لہسن، زیرہ، ثابت دھنیا اور ناریل) ان تمام اشیاء کو باریک پیس لیں۔ اب پسا ہوا آمیزہ، نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر تھوڑی دیر دھیمی آنچ پر بھونیں۔ آمیزہ تیل چھوڑ دے تب مچھلی کو سالن میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد ۲؍ گلاس پانی ڈال کر چولہا تیز کر دیں۔ تقریباً ۵؍ منٹ سالن پکنے کے بعد کوکم ڈالیں اور سالن میں جوش آنے کے بعد چولہا بند کردیں۔ ہرادھنیا باریک کاٹ کر چھڑک دیں۔ مزیدار سالن تیار ہے۔ چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK