• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: ملائی جھینگا

Updated: August 29, 2024, 10:07 PM IST | Mumbai

ملائی جھینگا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Malai Jhinga. Photo: INN
ملائی جھینگا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: جھینگا آدھا کلو، مکھن ایک بڑا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے، پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، دارچینی ایک عدد، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کریم آدھا کپ، ٹماٹر باریک کٹے ہوئے ایک عدد، کاجو ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، موزریلا چیز ۱۰۰؍ گرام، ہرا دھنیا سجانے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک کڑاہی لیں، اس میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس کے بعد اس میں تیل ملائیں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔ اب اس میں جھینگے ڈالیں اور مکس کریں، پھر اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں نمک، دارچینی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں لیموں، زیرہ پائوڈر، دھنیا پائوڈر اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس میں کریم شامل کرکے اچھی ملائیں۔ پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور ۵؍ سے ۱۰؍ منٹ تک کے لئے ہلکی آنچ پر دم ہونے دیں۔ اب اس میں کاجو اور موزریلا چیز شامل کرکے ملائیں۔ اب اسے ہرے دھنیا سے سجا لیں۔ لیجئے ذائقہ دار ملائی جھینگا تیار ہے۔ تندوری روٹی یا چپاتی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK