Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: میٹھے سموسے

Updated: July 31, 2025, 10:12 PM IST | Mumbai

میٹھے سموسے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Meetha Samosa. Photo: INN
میٹھا سموسہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ آدھا کلو، گھی ۳۷۵؍ گرام، چینی ۲۷۵؍ گرام، سیب کا مربہ ۱۲۵؍ گرام، گاجر کا مربہ ۱۲۵؍ گرام، کشمش ۱۵؍ گرام، بادام ۲۵؍ گرام، پستہ ۱۰؍ گرام، ناریل ۲۵؍ گرام، سبز الائچی ۵؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: سیب اور گاجر کا مربہ بالکل باریک کاٹ لیں بلکہ ہاتھوں سے مسل لیں۔ باداموں کو کچھ دیر بھگو کر چھیل لیں اور ناریل کو بھی اسی طرح پانی میں بھگو کر باریک کاٹ لیں۔ پستہ بھی کاٹ لیں۔ الائچی چھیل کر دانے نکال لیں اور ان سب چیزوں کو مربّے میں ملا کر ڈھانپ کر رکھ لیں۔ اب میدہ چھان لیں اور اس میں آدھا چمچہ نمک ملائیں اور دودھ سے سخت گوندھ لیں۔ اب اس میں ایک چمچہ گھی ملا دیں اور پانی کا ہاتھ لگا لگا کر خوب گوندھیں۔ گوندھنے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ اب چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا سا قوام تیار کریں اور اسے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ اب یہ آدھا قوام مربہ وغیرہ میں ملا دیں اور بقیہ آدھا میدے کے پیڑے کی پوریاں بنا کر اس پر لیپ کر دیں۔ اب ہر پوری کو چھری سے درمیان سے کاٹ کر دو برابر ٹکڑے کر لیں۔ اب ایک ٹکڑے کو ہاتھ پر رکھ کر اس کے درمیان میں ایک چمچہ مربہ رکھ دیں اور دونوں طرف سے لپیٹ کر تکونہ سموسہ بنا لیں اور پانی لگا کر تمام کنارے اچھی طرح بند کر دیں تاکہ تلتے وقت کھل نہ جائے۔ اس طرح سب سموسے تیار کر لیں اور انہیں ایک گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔ اب ایک کڑاہی میں گھی کڑکڑائیں اور سموسے تل تل کر بادامی رنگ ہونے پر نکالتے جائیں۔ سُرخ نہ ہونے دیں۔ لیجئے مزیدار میٹھے سموسے تیار ہیں۔ شام کی چائے کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK