Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان : میٹھی روٹی

Updated: January 28, 2024, 10:07 AM IST | Mumbai

میٹھی روٹی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Meethi Roti. Photo: INN
میٹھی روٹی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۷۵؍ گرام گندم کا آٹا، ۳۰؍ گرام مونگ پھلی (پسی ہوئی)، حسب ِ ذائقہ شکر/گڑ۔
بنانے کا طریقہ: شکر/گڑ کو پانی میں حل کر لیں۔ گندم کے آٹے کو پسی ہوئی مونگ پھلی میں مکس کر دیں (آٹے میں تل بھی شامل کی جاسکتی ہے، اس سے ذائقہ بڑھ جاتا ہے)۔ پھر شکر/گڑ کے شربت میں انہیں گوندھیں اور روٹی کے لئے چھوٹے چھوٹے پیڑے تیار کرلیں۔ پیڑوں کو رول کرکے چھوٹی چھوٹی روٹیاں بنا لیں۔ توا گرم کرکے تیل ڈالیں اور یہ روٹیاں پکاتی جائیں۔ لیجئے ذائقہ دار میٹھی روٹیوں کا لطف اٹھایئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK