میتھی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
Updated: September 17, 2023, 9:14 AM IST | Mumbai
میتھی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، دہی ڈیڑھ پاؤ، پیاز درمیانی سائز کے دو عدد، لہسن پسا ہوا ۲؍ چھوٹے چمچے، ادرک کٹا ہوا تین چھوٹے چمچے، ہری مرچ آٹھ سے دس عدد، قصوری میتھی ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے، لال مرچ کٹی ہوئی ۲؍ چمچے، تیل ڈیڑھ کپ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے تیل کو گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں۔ اب اس میں گوشت کو ڈال لیں اور درمیانی آنچ پر اس کو بھی فرائی کریں۔ جیسے ہی گوشت کا رنگ تبدیل ہونے لگے اس میں لہسن ڈال دیں اور دو منٹ اسی طرح فرائی کر یں۔ اب اس میں ادرک جو کٹا ہوا ہے ڈال دیں اور اس کو بھی اسی طرح کچھ دیر فرائی کر یں۔ اب اس میں ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر نمک اور کٹی ہوئی مرچ ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت گل جائے۔ گوشت گل جائے تو اس میں دہی ڈال دیں۔ اب اس کو اچھی طرح بھون لیں۔ جب گوشت تیل چھوڑ دے تو اس میں میتھی دھو کے ڈالیں اور بھون لیں۔ اب اس میں آپ کو جتنا گاڑھا سالن درکار ہو اتنا پانی ڈال دیں اور ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر ۱۵؍ منٹ تک دم پر رکھ دیں اورپھر گرما گرم تندور کی روٹی اور نان کے ساتھ پیش کریں۔