میکسیکن چیلی پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 21, 2025, 9:38 PM IST | Mumbai
میکسیکن چیلی پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
ڈو کیلئے: میدہ آٹھ اونس، انڈا ایک عدد، چینی ایک چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے، خشک دودھ ۲؍ بڑے چمچے، خمیر ڈیڑھ چھوٹے چمچے۔
فلنگ کیلئے: بھنا ہوا قیمہ ایک کپ، کٹی ہوئی شملہ مرچ ایک عدد، کٹا ٹماٹر ایک عدد، سوئٹ کارن آدھا کپ، کدوکش چیڈر چیز ایک تہائی کپ، کدوکش موزریلا چیز ایک تہائی کپ، کُٹی ہوئی لال مرچ اور اوریگانو لیوز ایک، ایک چھوٹا چمچہ، کٹے ہوئے زیتون اور کٹے ہوئے مشروم ۲، ۲؍ بڑے چمچے، پیاز حسب ِ منشاء، پیزا سوس ۳؍ بڑے چمچے۔
پیزا سوس کیلئے: بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ۴؍ عدد، ٹماٹر کا پیسٹ آدھا کپ، کُٹا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، اوریگانو لیوز آدھا چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے، اورینج ریڈ کلر ایک چٹکی یا حسب ِ پسند۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک پیالے میں میدہ، خمیر، چینی، تیل، نمک، خشک دودھ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اسے حسب ضرورت نیم گرم پانی کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔ ڈو کو پھولنے کے لئے گرم جگہ پر ۳۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر ڈو کو گریس کئے ہوئے پین میں ڈالیں اور مزید پھولنے کے لئے ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ اَوَن کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔ ڈو کو ۱۰؍ انچ کی پیزا پلیٹ پر پھیلا دیں۔ اس پر برش سے پیزا سوس (اس کی تیاری نیچے دی گئی ہے) لگائیں۔ اس پر کدو کش چیڈر چیز ڈال دیں۔ اب قیمہ، باریک کٹی ہوئی پیاز، کٹے ہوئے ٹماٹر، شملہ مرچ، کدوکش کیا ہوا موزریلا چیز، کُٹی ہوئی لال مرچ، سوئٹ کارن اوریگانو اور چیڈر چیز ڈال کر پھیلا دیں۔ اسے ڈھانک کر مزید ۳۰؍ منٹ تک پھولنے دیں۔ آخر میں اسے پہلے سے گرم اَوَن میں پیس منٹ بیک کر لیں۔
پیزا سوس بنانے کیلئے: ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں کُٹا ہوا لہسن ڈال کر گولڈن فرائی کریں۔ اب بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اُبال آجانے تک پکائیں۔ پھر کُٹی ہوئی لال مرچ، اوریگانو لیوز، نمک اور اورینج ریڈ کلر ڈال کر گاڑھا ہو جانے تک پکا لیں۔