میکسیکن چِلی پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2026, 5:01 PM IST | Mumbai
میکسیکن چِلی پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
پیزا ڈو کیلئے: میدہ آٹھ اونس، انڈا ایک عدد، چینی ایک چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے، خشک دودھ ۲؍ بڑے چمچے، خمیر ڈیڑھ چھوٹے چمچے۔
فلنگ کے لئے: بھنا ہوا قیمہ ایک کپ، کٹی شملہ مرچ ایک عدد، ٹماٹر ایک عدد (سلائس)، سوئٹ کارن آدھا کپ، چیڈر اور موزریلا چیز (کدوکش) ایک، ایک تہائی کپ، کُٹی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، اجوائن کے پتے (اوریگانو) ایک چھوٹا چمچہ، کٹے زیتون ۲؍ بڑے چمچے، مشروم ۲؍ بڑے چمچے، پیاز ۳؍ بڑے چمچے، پیزا سوس ۳؍ بڑے چمچے۔
پیزا سوس کے لئے: بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ۴؍ عدد، ٹماٹر کا پیسٹ آدھا کپ، کُٹا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، کُٹی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، اجوائن کے پتے آدھا چھوٹے چمچے، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے، اورینج ریڈ کلر ایک چٹکی۔
بنانے کا طریقہ:
پیزا سوس بنانے کیلئے ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں کُٹا ہوا لہسن ڈال کر گولڈن فرائی کریں۔ اب بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اُبال آجانے تک پکائیں۔ پھر کُٹی لال مرچ، اجوائن کے پتے، نمک اور اورینج ریڈ کلر ڈال کر گاڑھا ہو جانے تک پکا لیں۔
ایک پیالے میں میدہ، خمیر، چینی، تیل، نمک، خشک دودھ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اسے حسب ِ ضرورت نیم گرم پانی کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔ ڈو کو پھولنے کے لئے گرم جگہ پر ۳۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر اسے گریس کئے ہوئے پین میں ڈالیں اور مزید پھولنے کے لئے ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ اَوَن کو ۲۰۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔ ڈو کو ۱۰؍ انچ کی پیزا پلیٹ پر پھیلا دیں۔ اب اس پر برش سے پیزا سوس لگائیں۔ پھر کدوکش کی ہوئی چیڈر چیز ڈال دیں۔ اب قیمہ، باریک کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر کے سلائس، شملہ مرچ، کدوکش کی ہوئی موزریلا چیز، کُٹی ہوئی لال مرچ، اجوائن کے پتے اور چیڈر چیز ڈال کر پھیلا دیں۔ اسے ڈھانک کر مزید ۳۰؍ منٹ تک پھولنے دیں۔ آخر میں اسے پہلے سے گرم اَوَن میں ۲۰؍ منٹ بیک کر لیں۔ لیجئے میکسیکن چِلی پیزا تیار ہے۔