Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مکس سبزی گوشت

Updated: October 22, 2023, 10:23 AM IST | Mumbai

مکس سبزی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Mix Sabzi Gosht. Photo: INN
مکس سبزی گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ دو بڑے چمچے، پسی ہوئی لال مرچ ۴؍ چمچے، پسا ہوا دھنیا ۴؍ چمچے، پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چمچہ، پسا ہوا زیرہ ۲؍ چمچے، ہلدی ایک چمچہ، تیل ایک کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز ایک عدد (بڑی)، گاجر ایک عدد، پھول گوبھی چار پھول، بند گوبھی آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)، مٹر آدھا کپ، آلو ایک عدد، سیم کی پھلی ۴؍ عدد، لوکی آدھا پاؤ، بھنڈی ۴؍ عدد، ہری مرچ ۶؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد (بڑے)، میتھی کی پتیاں آدھا کپ، ہری پیاز کی پتیاں آدھا کپ، سبز دھنیا حسب ِ ضرورت (باریک کٹے ہوئے)۔
بنانے کا طریقہ: گوشت دھو لیں اور تقریباً ۲؍ گلاس پانی ڈال کر ابالیں۔ تمام سبزیوں کے ٹکڑے کو نمک کے پانی میں پندرہ منٹ بھگوئے رکھیں پھر ایک بار اور دھو لیں تاکہ نمک نکل جائے۔ ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں باریک کٹی پیاز اور چیرا لگی ہری مرچ ڈالیں، پیاز گلابی ہونے پر باریک کٹے ٹماٹر ڈالیں، تھوڑی دیر تلیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، گرم مسالہ، پسا ہوا زیرہ، ہلدی اور تھوڑا پانی ڈال کر بھونیں۔ اب کوکر کے ابلے ہوئے گوشت میں تمام سبزیاں ڈال دیں اور یہ بھنا ہوا مسالہ بھی شامل کر دیں۔ نمک حسب ِ ذائقہ ڈال دیں۔ جتنا شوربہ رکھنا ہو رکھیں۔ کوکر کا ڈھکن لگائیں۔ تین سیٹیوں کے بعد چولہا بند کر دیں۔ کوکر کو خود ٹھنڈا ہونے دیں۔ باریک کٹے سبز دھنیا سے سجائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK