Inquilab Logo

آج کا پکوان: مغلئی چکن

Updated: March 05, 2024, 9:10 AM IST | Mumbai

مغلئی چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mughlai Chicken. Photo: INN
مغلئی چکن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مرغ کا گوشت ایک کلو، لہسن کے جوے تین عدد، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالا آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک کپ، پودینہ ایک ڈنٹھل۔
بنانے کا طریقہ: گوشت، لہسن کے دو کُترے ہوئے جوے، ادرک کا پیسٹ، نمک اور کالی مرچ پانی میں ڈال کر اُبال لیں۔ اُبلنے کے بعد گوشت کو یخنی سے علاحدہ کرلیں۔ اب دیگچی یا پتیلے میں کوکنگ آئل ڈال اس میں پیاز اور لہسن کو بھون لیں۔ لہسن اور پیاز سنہرے ہوجائیں تو برتن میں زیرہ، گوشت، گرم مسالا اور لال مرچ پاؤڈر ڈال دیں۔ تقریباً چار منٹ تک بھونیں۔ اس دوران چمچہ برابر چلاتے رہیں۔ اب اس میں نصف کپ یخنی شامل کریں اور دہی بھی ڈال دیں۔ برتن کو ڈھانک دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ ۲۰؍ منٹ تک اتنا پکنے دیں کہ تیل اوپر نظر آجائے۔ بعدازاں اتار لیں اور پودینے کے پتوں سے سجا کر چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK