Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مغلئی کباب

Updated: December 06, 2023, 9:48 AM IST | Mumbai

مغلئی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Mughlai Kebab. Photo: INN
مغلئی کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پیاز ایک عدد، ادرک دو بڑے چمچے، ہری مرچیں ۵؍ عدد، ناریل ۲۰؍ گرام، ہرا دھنیا، دارچینی ایک چھوٹا ٹکڑا، الائچی ۳؍ عدد، بادام ۸؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، چنے کا آٹا دو بڑے چمچے، گھی ۱۵۰؍ گرام، انڈا ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: قیمہ باریک پیس لیں اور سب مسالے بھی پیس لیں۔ اب تھوڑے سے گھی میں تمام مسالے کو اچھی طرح بھون لیں۔ قیمہ ڈال کر بھونیں جب بھون جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چنے کا آٹا ملا کر کباب تیار کرلیں۔ انڈے میں ڈِپ کرکے تل لیں۔ ہلکا براؤن ہونے پر اتار لیں۔ پیاز کے لچھے لیموں کے ساتھ سجا کر پیس کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK