• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مرغ چنا

Updated: January 15, 2026, 8:27 PM IST | Mumbai

مرغ چنا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Murgh Chana. Photo: INN
مرغ چنا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن لیگ پیس ۴۰۰؍ گرام، تیل آدھا کپ، پیاز ایک عدد (چوپ کیا ہوا)، ثابت زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ چوپ کی ہوئی ۲؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ بڑے چمچے، ٹماٹر ۲؍ عدد، دہی ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، گرم پانی ایک کپ، اُبلے ہوئے سفید چنے ڈیڑھ کپ، مرغ چنا مسالہ ۲؍ بڑے چمچے۔
مرغ مسالہ کیلئے: نمک ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، ثابت زیرہ ۲؍ بڑے چمچے، لونگ ۸؍ عدد، لال مرچ پسی ہوئی ۲؍ بڑے چمچے، دارچینی ۳؍ عدد، بڑی الائچی ۳؍ عدد، بادیان ۲؍ عدد، چھوٹی الائچی ۴؍ عدد، چکن پاؤڈر ۳؍ بڑے چمچے، میٹھا سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، اجوائن ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، جاوتری ۵؍ گرام، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ۔ ان سب کو بھون کر گرائنڈ کرکے استعمال کریں۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک فرائنگ پین میں تیل لیں اور اس میں پیاز، ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر ہلکا سنہری کر لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن لیگ پیس، ٹماٹر، دہی، نمک اور مرغ چنے مسالہ ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک اچھی طرح بھون لیں۔ پھر آدھا کپ گرم پانی ڈال کر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ تک دم دیں اور ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک بھون لیں اور اس میں اُبلے ہوئے سفید چنے اور گرم پانی (آدھا کپ) ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ تک پکا لیں۔ اب اسے ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک دم دینے کے بعد گارنش کر لیں۔ لیجئے مزیدار مرغ چنا تیار ہے، گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK