مٹن چلی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
Updated: September 15, 2023, 9:04 AM IST | Mumbai
مٹن چلی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت کے پارچے آدھا کلو، لہسن ۲؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، کارن فلور ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ایک پیالی، براؤن شوگر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ضرورت، تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور لہسن کے ساتھ گوشت کو اچھی طرح فرائی کرلیں۔ چند منٹ کے بعد سویا سوس اور براؤن شوگر شامل کر دیں۔ اس میں نمک اور کارن فلور شامل کرکے مزید پکائیں۔ جب گوشت نرم ہوجائے اور پانی خشک ہوجائے تو ہری مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ مزیدار مٹن چلی تیار ہے۔ چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔