• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مٹن کری گلبرگہ

Updated: February 09, 2024, 9:53 AM IST | Mumbai

مٹن کری گلبرگہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Curry Gulbarga. Photo: INN
مٹن کری گلبرگہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۸۰۰؍ گرام مٹن، ۱۶؍ بے بی پوٹیٹوز (چھیلے ہوئے)، آدھا کپ دیسی گھی، ۴؍ پیاز کا پیسٹ، تھوڑے سے کڑی پتّے، ۳؍ چھوٹے چمچے لہسن کا پیسٹ، ۲؍ چھوٹے چمچے ادرک کا پیسٹ، ۵؍ ثابت لال مرچ کا پیسٹ، ۲؍ چھوٹے چمچے دھنیا پاؤڈر، ایک، ایک چھوٹا چمچہ زیرہ پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر، ۴؍ کپ مٹن اسٹاک، نمک حسب ِ ذائقہ، ۴؍ بڑے چمچے اِملی کا گودا (حسب ِ ضرورت پانی اور اِملی ڈال کر ایک چوتھائی کپ رہ جانے تک اُبالیں)، ۳؍ چوتھائی کپ ناریل کا دودھ یا ملائی۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں گھی گرم کرکے پیاز کا پیسٹ اور کڑی پتّے ڈال کر دھیمی آنچ پر بھونیں۔ لہسن ادرک کا پیسٹ، لال مرچ کا پیسٹ، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور آدھا کپ ڈال کر پانی کے خشک ہونے تک بھونیں۔ گوشت ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں۔ وقفے وقفے سے تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے رہیں تاکہ فرائنگ پین میں چپکے نہیں۔ بے بی پوٹیٹوز ڈال کر بھون لیں۔ مٹن اسٹاک اور نمک ڈالنے کے بعد ڈھانک کر دھیمی آنچ پر اُبالیں۔ وقفے وقفے سے چلاتے رہیں۔ گوشت کے پکنے پر اِملی کا گودا ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک پکائیں۔ گریوی گاڑھا ہونے پر ناریل کا دودھ یا ملائی ڈالیں۔ ایک منٹ بعد آنچ سے اتار لیں۔ چاول کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK