زعفرانی جلیبی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 9:54 PM IST | Mumbai
زعفرانی جلیبی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میدہ (چھنا ہوا) آدھا کلو، چینی ایک کلو اور آدھا چھوٹا چمچہ، پانی ۴؍ پیالی، زردے کا رنگ ایک چٹکی، خمیر ایک بڑا چمچہ، زعفران ایک چٹکی، کیوڑہ چند قطرے، تازہ دودھ حسب ِ ضرورت، تیل تلنے کے لئے، چاندی کے ورق سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: دیگچی میں پانی، چینی اور کیوڑہ ڈال کر دو تار بن جانے تک پکائیں اور علاحدہ رکھ لیں۔ نیم گرم پانی میں چینی اور خمیر ڈالیں اور خمیر پھولنے کیلئے رکھ دیں۔ ایک پیالے میں خمیر اور باقی اجزاء ملا کر ۲؍ گھنٹوں کیلئے رکھ دیں، پھر آمیزہ لیس دار ہونے تک پھینٹیں۔ اسے پائپنگ بیگ میں بھر لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور آمیزے کی جلیبیاں بنائیں۔ جلیبیاں سنہری ہوجائیں تو انہیں شیرہ میں ڈالیں اور تھوڑی دیر کے بعد ڈش میں نکال لیں۔ مزیدار جلیبیاں چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔