مٹن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 26, 2024, 9:25 AM IST | Mumbai
مٹن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مٹن ایک کلو، دہی ایک پائو، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، تیل ایک کپ، سرخ مرچ (کٹی ہوئی) ۲؍ چھوٹے چمچے، ہلدی پاؤڈر ایک سے ۲؍ چھوٹے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، دھنیا پاؤڈر ۳؍ چھوٹے چمچے، زیرہ پاؤڈڑ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ۴؍ عدد، ہرا دھنیا حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: کڑاہی میں تیل گرم کرکے گوشت تل لیں۔ اس میں سرخ مرچ، نمک، ہلدی اور ہرا دھنیا شامل کردیں، چند منٹ بھوننےکے بعد دہی پھینٹ کر ملائیں ساتھ ہی دھنیا پاؤڈر اور ۲؍ گلاس پانی شامل کردیں، پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو ہری مرچ اور زیرہ پاؤڈڑ ملا کر ۵؍ منٹ تک بھونیں۔ تیل اوپر آنے لگے تو چولہا بندکر دیں۔ مزیدار مٹن دہی کڑاہی تیار ہے۔