• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: مٹن رائس

Updated: September 26, 2024, 9:52 PM IST | Mumbai

مٹن رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Rice. Photo: INN
مٹن رائس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چاول آدھا کلو، بکرے کا گوشت آدھا کلو (بغیر ہڈی، چھوٹی بوٹیاں) پیاز ایک عدد، لہسن ۶؍ جوئے، دہی ۲۵۰؍ گرام، ادرک ایک بڑا چمچہ، لونگ ۳؍ عدد، جائفل جاوتری آدھا چھوٹا چمچہ، زرد رنگ حسب ِ ضرورت، سبز الائچی ۱۰؍ دانے، گھی آدھا کپ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک دیگچی میں گوشت، پیاز، لہسن، دہی، نمک، گرم مسالہ، ادرک اور آدھا کپ پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں۔ گوشت گل جائے تو دیگچی کو اتار لیں۔ پھر اس میں جائفل جاوتری ڈال دیں۔ چاول ایک کنی پر ابال کر رکھ لیں۔ اب ایک دیگچی میں چاول کی تہہ بچھائیں پھر گوشت اور پھر چاول کی تہہ لگائیں۔ تیل خوب اچھا گرم کرکے اس میں الائچی کا تڑکہ لگاکر چاول پر ڈال دیں۔ تھوڑے پانی میں زرد رنگ ملا کر چاول پر ایک دو جگہ پر ڈال دیں۔ اور لونگ اس پر چھڑک دیں۔ اب دم دیں، خیال رہے، چاول میں کنی باقی نہ رہے۔ لذیذ مٹن رائس تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK