مٹن شاہی ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 12, 2025, 8:29 PM IST | Mumbai
مٹن شاہی ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، گھی ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے، پیاز پسی ہوئی آدھی پیالی، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پسی ہوئی ۲؍ بڑے چمچے، زیرہ پسا ہوا اور گرم مسالہ پسا ہوا ایک، ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۵؍ عدد، بادام پستے پسے ہوئے آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، دہی آدھا کلو، کریم آدھی پیالی، ہرا دھنیا آدھی گڈی۔
بنانے کا طریقہ: ہانڈی میں گھی گرم کرکے پیاز ڈال کر پکائیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ بھی شامل کر دیں، اس کے بعد نمک اور تمام مسالے دہی میں مکس کرکے شامل کریں۔ اب گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے بھونیں، پھر حسب ضرورت پانی شامل کرکے گوشت گلنے تک پکائیں۔ جب گوشت گل جائے اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو کریم شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔