مٹن اسٹک کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 31, 2025, 10:15 PM IST | Mumbai
مٹن اسٹک کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کا پیسٹ، زیرہ اور ادرک کا پیسٹ ایک، ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک سے ۲؍ چھوٹا چمچہ، لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، انڈا ایک عدد، کارن فلور ایک عدد، ثابت دھنیا (کُٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ (کٹی ہوئی) ایک بڑا چمچہ، ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ایک سے ۲؍ کپ، تیل حسب ذائقہ، لکڑی کی اسٹک حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: قیمے کو چوپر میں پیس لیں۔ نمک، لہسن، ادرک پیسٹ، زیرہ، گرم مسالہ پاؤڈر، کٹی لال مرچ، پیاز، انڈا، کارن فلور، کُٹا ہوا دھنیا، کٹی ہوئی ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے تھوڑی دیر فریج میں رکھ دیں۔ کباب بنا کر گرم تیل میں تلیں۔ اب اسے لکڑی کی اسٹک میں لگا کر پلیٹ میں رکھیں۔ سلاد، چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔