Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: نلی نہاری

Updated: September 19, 2024, 9:18 PM IST | Mumbai

نلی نہاری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Nalli Nihari. Photo: INN
نلی نہاری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کے پائے آدھا کلو، ادلے کا گوشت آدھا کلو، پسا ہوا گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی سونف ۲؍ بڑے چمچہ، سونٹھ ایک چھوٹا چمچہ، کالا نمک حسب ِ ضرورت، آٹا تین سے چار بڑے چمچے، ہری مرچ، ہرا دھنیا، اور ادرک حسب ضرورت سجاوٹ کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: پائے میں لہسن ادرک کا آمیزہ ملائیں۔ گرم تیل میں پیاز لال کر کے الگ سے لہسن ادرک کا آمیزہ شامل کر لیں۔ اب اس میں پائے بھی ڈال دیں۔ ساتھ ہی ادلے کا گوشت اور نلیاں شامل کر کے اچھی طرح سے بھون لیں۔ پھر اس کے بعد اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، پسا ہوا گرم مسالا، سونف، سونٹھ اور کالا نمک ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ گوشت گلنے کے بعد اس میں آٹا گھول کر ڈالیں۔ ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK