نہاری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 24, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai
نہاری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
نہاری مسالہ: شاہ زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، لونگ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، بادیان کا پھول ایک یا ۲؍ عدد، جائفل آدھا چھوٹا چمچہ، چھوٹی الائچی ۲؍ عدد، تیز پات ایک سے ۲؍ عدد، دیگی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، الائچی ۴؍ سے ۵؍ عدد، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ۔
شوربے کیلئے: گھی آدھا کپ، گوشت بغیر ہڈی کا ایک کلو اور ۲؍ عدد نلی، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پانی ایک لیٹر، آٹا پانی ملا (۵؍ حصے پانی اور ایک حصہ آٹا)، ادرک لمبائی میں کٹی ہوئی، تازہ دھنیا کٹا ہوا، ہری مرچیں کٹی ہوئی اور لیموں کٹا ہوا سجانے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: ایک گرائنڈر میں شاہ زیرہ، لال مرچ، ہلدی، ثابت کالی مرچ، لونگ، نمک، بادیان کے پھول، جائفل، جاوتری، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، تیز پات، دھنیا پاؤڈر ڈال کر پیس لیں۔ نہاری مسالہ تیار ہے۔ اب ایک پتیلے میں گھی گرم کرلیں۔ اس میں بوٹیاں اور نلیاں ڈال کر پکائیں، اس کے بعد اس میں نہاری مسالہ ڈالیں اور اچھے سے بھون لیں۔ پھراس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں۔ اب پانی شامل کر کے مکس کریں اور پتیلی کو ڈھانک کر ۱۵؍ سے ۲۵؍ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک گوشت گل نہ جائے۔ اب میدہ اور پانی کے مکسچر کو ڈال کر ہلائیں۔ درمیانی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ تک پکائیں تاکہ سالن گاڑھا ہوجائے اور تیل اوپر آجائے۔ ادرک، مرچیں اور دھنیا کے ساتھ گارنش کر لیں اور نان کے ساتھ پیش کریں۔ مزے دار نہاری تیار ہے۔