• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: یوگٹ ایگ سلاد

Updated: September 24, 2025, 9:56 PM IST | Mumbai

یوگٹ ایگ سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Yogurt Egg Salad. Photo: INN
یوگٹ ایگ سلاد۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
فلنگ کیلئے: یوگٹ آدھا کپ، انڈے ۴؍ عدد (اُبلے ہوئے)، مکھن ۲؍ چھوٹے چمچے، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، مسٹرڈ پاؤڈر۔ آدھا چھوٹا چمچہ، مایونیز ایک بڑا چمچہ۔
سلاد کی ڈریسنگ کے لئے: میکرونی ایک کپ (اُبلی ہوئی)، یوگٹ آدھا کپ، شملہ مرچ، کھیرا اور ٹماٹر ایک کپ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: پہلے انڈوں کو درمیان میں سے دو کرکے زردی نکالیں اور الگ رکھ دیں۔ ایک پیالے میں انڈے کی زردی، یوگٹ، مکھن، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر اور مایونیز ملا کر مکس کریں۔ پھر انہیں کٹے ہوئے اُبلے انڈوں میں بھر دیں۔ ایک پیالے میں میکرونی، یوگٹ، شملہ مرچ، کھیرا، ٹماٹر، لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کو سرونگ پلیٹر پر ڈالیں اور اوپر سے انڈے رکھ کر سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK