• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: شامی کباب

Updated: September 24, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai

شامی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Shami Kabab. Photo: INN
شامی کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت بغیر ہڈی کا ایک کلو، چنے کی دال ایک پائو، لہسن ۸؍ جوئے، ثابت لال مرچ ۲۰؍ سے ۲۵؍ عدد، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، انڈے ۲؍ عدد، پیاز درمیانی سائز کی ۲؍ عدد (کٹی ہوئی) نمک، ہرا دھنیااور ہری مرچ حسب ِ ضرورت، تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: پہلے گوشت اور دال دھو کر دیگچی میں ڈالیں۔ اس میں لہسن، نمک، ثابت مرچ اور گرم مسالہ ڈال کر اتنا پانی شامل کریں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے اور پانی بالکل خشک ہوجائے۔ بعدازاں اس مسالے کو مشین میں یاسل پر پیس لیں۔ اب اس میں انڈے شامل کرلیں ساتھ ہی ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور پیاز باریک کاٹ کر اچھی طرح یکجا کرلیں۔ اب اس کے کباب بناکر گرم تیل میں تل لیں۔ مزیدار شامی کباب تیار ہے۔ نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK