• Tue, 10 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: اوٹس ڈرائی فروٹس لڈّو

Updated: November 20, 2023, 9:58 AM IST | Mumbai

اوٹس ڈرائی فروٹس لڈّو بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Oats Dry Fruit Laddu. Photo: INN
اوٹس ڈرائی فروٹس لڈّو۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک کپ اوٹس، آدھا کپ گڑ (کدوکش کیا ہوا)، ایک چوتھائی کپ گھی، ایک چھوٹا چمچہ الائچی پاؤڈر، آدھا کپ کٹے ہوئے بادام، کشمش، کاجو اور پستہ۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ گھی گرم کرکے کٹے ہوئے میوہ جات ڈال کر دھیمی آنچ پر بھُن کر نکال کر الگ رکھیں۔ اسی فرائنگ پین میں بچا ہوا گھی گرم کرکے اوٹس ڈال کر دھیمی آنچ پر سنہرا ہونے تک بھُن لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں دردرا پیس لیں۔ فرائنگ پین میں گڑ اور ۲؍ چھوٹے چمچے پانی ڈال کر مسلسل چلاتے ہوئے پگھلائیں۔ اس میں اوٹس پاؤڈر، بھنے ہوئے خشک میوہ جات اور الائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ہاتھوں میں گھی لگا کر میڈیم سائز کے لڈّو بنا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK