• Sun, 14 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پیری پیری چکن وِتھ اسپائسی رائس

Updated: December 11, 2025, 9:12 PM IST | Mumbai

پیری پیری چکن وِتھ اسپائسی رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Peri Peri Chicken With Spicy Rice. Photo: INN
پیری پیری چکن وِتھ اسپائسی رائس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن ایک عدد، لیموں ۴؍ سے ۵؍ عدد، نمک ایک چھوٹا چمچہ، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ (پسی ہوئی)، پیپریکا پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، لہسن ۲؍ بڑے چمچے، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ووسٹر شائر سوس ۲؍ بڑے چمچے، پیری پیری سوس ۴؍ بڑے چمچے، تیل ایک چوتھائی کپ، کچری پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ۔
پیری پیری سوس کیلئے: کشمیری لال مرچ ۶؍ عدد، لال مرچ (ثابت) ۱۲؍ سے ۱۵؍ عدد، لال مرچ (پسی ہوئی) ۲؍ بڑے چمچے، تیل ایک چوتھائی کپ، سفید سرکہ آدھا کپ، پیاز ایک عدد، ٹاٹری آدھا چھوٹا چمچہ، لہسن ۴؍ جوئے، دھنیا ایک چھوٹا چمچہ (پسا ہوا)، نمک ایک چھوٹا چمچہ، رائی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ۔
اسپائسی رائس کے لئے: چاول ۷۵۰؍ گرام (بھیگے ہوئے)، تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز ایک کپ (آملیٹ والی کٹی ہوئی)، لہسن ایک بڑا چمچہ (کٹا ہوا)، نمک حسب ِ ذائقہ، سفید مرچ ایک چھوٹا چمچہ (پسی ہوئی)، شملہ مرچ ایک کپ (چھوٹے کیوبز میں کٹی ہوئی)، ٹماٹر ایک کپ (چھوٹے کیوبز میں کٹے ہوئے)، پیری پیری سوس ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو لیموں کا رس، نمک، سویا سوس، کالی مرچ، پیپریکا پاؤڈر، لہسن، چکن پاؤڈر، ووسٹر شائر سوس، پیری پیری سوس، تیل اور کچری پاؤڈر کے ساتھ میرینیٹ کرکے ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اب چکن کے ٹکڑوں کو پہلے سے پری ہیٹڈ اَوَن میں ۲۵؍ سے ۳۰؍ منٹ کے لئے ۲۰۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر پکائیں۔ جب چکن گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو اسے گرل پین میں نکال کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ پکائیں۔ رنگ گولڈن براؤن ہو اور گرل مارک آجائیں تو چکن تیار ہے۔
پیری پیری سوس کے لئے: تمام اجزاء کو بلینڈر میں ملا کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ پیری پیری سوس تیار ہے۔
اسپائسی رائس کیلئے: ایک پتیلی میں چاول کو اُبال لیں۔ پھر پین میں تیل گرم کریں۔ پھر اس میں پیاز نرم کرلیں اور لہسن ڈال کر پکائیں۔ اب اس میں اُبلے چاول ڈالیں۔ ساتھ ہی نمک اور سفید مرچ شامل کرکے ملائیں۔ آخر میں شملہ مرچ، ٹماٹر اور پیری پیری سوس شامل کر لیں۔ ایک پلیٹر میں نکال کر گرلڈ چکن کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK