پیزا پاپس بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 23, 2023, 9:55 AM IST | Mumbai
پیزا پاپس بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۲؍ عدد پیزا روٹی، آدھا کپ شیزوان سوس، آدھا کپ ٹماٹر سوس، ایک چوتھائی کپ باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ، ایک کپ باریک کٹے ہوئے پتہ گوبھی اور گاجر، ۳؍ چوتھائی کپ باریک کٹی ہوئی پیاز، آدھا کپ اُبلے ہوئے مکئی، ۲؍ چھوٹے چمچے کالی مرچ پاؤڈر، نمک حسب ِ ذائقہ، ایک چھوٹا چمچہ چلی فلیکس، ایک کپ چیز، ۲؍ چھوٹے چمچے تیل، ۲؍ چھوٹے چمچے لیموں کا رس۔
بنانے کا طریقہ: کڑھائی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں۔ ایک منٹ تلنے کے بعد اس میں گوبھی، گاجر اور شملہ مرچ ڈالیں۔ سبزیاں تیز آنچ پر پکنے دیں۔ ۲؍ منٹ بعد اس میں مکئی، کالی مرچ پاؤڈر اور نمک ملائیں۔ اب اس میں ایک چھوٹا چمچہ شیزوان سوس، ۲؍ چمچے ٹماٹر سوس اور ایک چھوٹا چمچہ چلی فلیکس ملائیں۔ پیزا بریڈ کو کسی ڈھکن کی مدد سے چھوٹے چھوٹے گول شکل میں کاٹ لیں۔ پھر اس پر سبزیوں کا آمیزہ اور کدوکش کیا ہوا چیز پھیلا کر انہیں سینک لیں۔ ان انہیں پلیٹ پر نکال کر درمیان میں آئس کریم اسٹیک ڈالیں۔ یہ پیزا پاپس بچوں کو بہت پسند آئیں گے۔