پوٹاٹو چکن ڈونٹس بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 01, 2023, 10:08 AM IST | Mumbai
پوٹاٹو چکن ڈونٹس بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو ایک کلو (اُبلے ہوئے)، چکن کا قیمہ آدھا کلو، دھنیا آدھی گڈی، سبز مرچ پانچ عدد، پیاز ایک عدد، انڈے دو عدد، کارن فلور ۴؍ بڑے چمچے، میدہ چھ بڑے چمچے، ثابت سرخ مرچ ایک بڑا چمچہ (کُٹی ہوئی)، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ اور تلنے کے لئے تیل ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بلینڈر میں تمام اجزاء شامل کرکے اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس آمیزے کو گول کباب کی شکل میں تیار کر لیں اور انگوٹھے کی مدد سے چکن ڈونٹس کے درمیان سوراخ کرلیں۔ اب ان چکن ڈونٹس کو انڈے میں کوٹ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کریں اور تیل میں فرائی کر یں۔ لیجئے، مزیدار پوٹاٹو چکن ڈونٹس تیار ہیں۔ ٹماٹو کیچپ یا ساس کے ساتھ نوش فرمائیں۔