ران مسلّم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 27, 2024, 9:35 PM IST | Mumbai
ران مسلّم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ران ایک سے ڈیڑھ کلو، دہی ۳؍ پاؤ، ادرک لہسن پسا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، کچا پپیتا پسا ہوا ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچ ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد یا حسب ذائقہ، ہرا دھنیا ایک گڈی، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ران کو دھو کر اس میں چھری سے چیرا لگا لیں۔ پھر ہرا دھنیا ہری مرچ کو پیس کر دہی میں تیل کے علاوہ سب ملاکر پھینٹ لیں۔ پھر ران پر یہ مسالہ لگا کر رات بھر یا کچھ گھنٹوں کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ پھر تھوڑا سا تیل گرم کرکے ران ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب گل جائے تو تیل میں تل لیں، سنہری ہونے پر نکال لیں۔