ربڑی دودھ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 29, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai
ربڑی دودھ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، چینی ایک بڑا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، گڑ آدھا کپ، الائچی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، پستہ ایک بڑا چمچہ، بادام ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک گہرے پتیلے میں ایک لیٹر دودھ ڈالیں اور اسے اچھی طرح اُبالیں۔ اب اس میں چینی شامل کریں اور اس وقت تک چمچہ چلاتے رہیں جب تک کہ چینی اس میں حل نہ ہو جائے۔ پھر اس میں گڑ شامل کریں اور ۱۰؍ منٹ تک چمچہ چلاتی رہیں یہاں تک کہ یہ مکمل طور پر مکس ہوجائے۔ اب اس میں الائچی پاؤڈر ، پستہ اور بادام (باریک کٹے ہوئے) ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس آمیزہ کو دس منٹ تیز آنچ پر پکنے دیں اور اچھی طرح اُبال لیں۔ لیجئے ربڑی دودھ تیار ہے، اسے گلاس میں نکال کر دسترخوان پر پیش کریں۔