ربڑی دودھ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 14, 2024, 10:08 AM IST | Mumbai
ربڑی دودھ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، چینی ایک بڑا چمچہ، گڑ آدھا کپ، الائچی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، پستہ ایک بڑا چمچہ، بادام ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک گہرے پتیلے میں ایک لیٹر دودھ ڈالیں اور اسے اچھی طرح ابالیں۔ اب اس میں چینی شامل کریں اور اس وقت تک چمچہ چلاتے رہیں جب تک چینی حل نہ ہو جائے۔ پھر اس میں گڑ شامل کریں اور ۱۰؍ منٹ تک چمچہ چلائیں جب تک کہ یہ مکمل طور پر مکس نہ ہوجائے۔ اب اس میں الائچی پاؤڈر، پستہ اور بادام شامل کریں۔ اس کے بعد اس آمیزے کو ۱۰؍ منٹ تیز آنچ پر پکنے دیں اور اچھی طرح ابال لیں۔ مزیدار ربڑی دودھ تیار ہے۔ گلاس میں پیش کریں۔