• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: رگڑا پیٹس

Updated: February 27, 2024, 9:50 AM IST | Mumbai

رگڑا پیٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Ragda Pattice. Photo: INN
رگڑا پیٹس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
پیٹس کیلئے: ۲۵۰؍ گرام آلو (اُبلے اور میش کئے ہوئے)، ۲؍ بریڈ کے سلائس، ایک، ایک چھوٹا چمچہ لال مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر اور امچور پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، نمک حسب ِ ذائقہ۔
رگڑا کیلئے: ایک کپ سفید مٹر (بھیگوئے اور اُبلے ہوئے)، ۲؍ ٹماٹر، ایک پیاز اور ۲؍ ہری مرچ (تینوں کیلئے)، ایک، ایک چھوٹا چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور ادرک لہسن کا پیسٹ، ۴؍ بڑے چمچے تیل، نمک حسب ِ ذائقہ۔
سجانے کیلئے: ایک لیموں کا ٹکڑا، ایک بڑا چمچہ ہرا دھنیا کٹا ہوا اور تھوڑے سے پیاز کے رنگس(گولائی میں کٹے ہوئے)۔
بنانے کا طریقہ:
رگڑا کیلئے: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے پیاز اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر سنہرا ہونے تک بھون لیں۔ ٹماٹر، نمک، ہری مرچ اور سارے پاؤڈر مسالے ڈال بھون لیں۔ اُبلے ہوئے مٹر ڈال کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ تک پکائیں۔
پیٹس کیلئے: ساری اشیاء (بریڈ کے سلائس اور سینکنے کے لئے تیل چھوڑ کر) کو ملائیں۔ بریڈ کے سلائس کو تھوڑے سے پانی میں بھیگوئیں۔ پانی نچوڑ کر آلو کے آمیزے میں ملائیں تاکہ گانٹھ نہ رہے۔ چھوٹی چھوٹی لوئی لے کر پیٹس بنائیں۔ نان اسٹک توے پر تیل ڈال کر پیٹس کو کرسپی ہونے تک سینک لیں۔
سجانے کیلئے: پلیٹ میں پیٹس رکھ کر رگڑا ڈالیں۔ پیاز کے رنگس، ہرا دھنیا اور لیموں کا ٹکڑا رکھ کر گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK