• Sun, 03 December, 2023
  • EPAPER

آج کا پکوان: رینبو پیزا

Updated: September 22, 2023, 9:46 AM IST | Mumbai

رینبو پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Rainbow Pizza. Photo: INN
رینبو پیزا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۲؍ عدد پیزا بریڈ، آدھا کپ شیزوان سوس، آدھا کپ ٹماٹر سوس، ایک چوتھائی کپ باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ، ایک کپ باریک کٹے ہوئے پتہ گوبھی اور گاجر، ۳؍ چوتھائی کپ باریک کٹی ہوئی پیاز، ۲؍ چھوٹے چمچے کالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ایک چھوٹا چمچہ چلی فلیکس، ایک کپ چیز، ۲؍ چھوٹے چمچے تیل، ۲؍ چھوٹے چمچے لیموں کا رس۔
بنانے کا طریقہ: کڑھائی میں پیاز بھوننے کے بعد اس میں سبزیاں ڈالیںا ور تیز آنچ پر پکنے دیں۔ ۲؍ منٹ بعد اس میں کالی مرچ اور نمک ملائیں۔ اب اس میں ایک چھوٹا چمچہ شیزوان سوس، ۲؍ چمچے ٹماٹر سوس اور ایک چھوٹا چمچہ چلی فلیکس ملائیں۔ توے پر تیل لگائیں۔ اس پر پیزا بریڈ سینکیں اور سبزیوں کا آمیزہ پھیلائیں، ساری چیزیں اس ترتیب سے رکھیں کہ مختلف رنگ نظر آئے۔ اس پر چیز ڈالیں۔ اسے ڈھانک کر ایک منٹ دھیمی آنچ پر چیز پگھلنے تک پکائیں۔ پیز کو پلیٹ پر نکال کر ۴؍ حصوں میں کاٹیں اور سوس کیساتھ گرما گرم نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK