آج سحری میں بنایئے خاص پکوان ’’انڈا گھوٹالہ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 11, 2025, 9:08 PM IST | Mumbai
آج سحری میں بنایئے خاص پکوان ’’انڈا گھوٹالہ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انڈے ۶؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن ۲؍ سے ۳؍ جوئے، پیاز ایک عدد، ٹماٹر ۶؍ سے ۸؍ عدد، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، دھنیا پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: لہسن، پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ کڑاہی یا فرائنگ پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ گرم کریں اور پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر ٹماٹر ڈال دیں۔ اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ پھر ڈھکن ڈھانک کر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔ انڈے ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ اچھی طرح ملائیں کہ انڈے مکمل طور پر پک جائیں۔ چولہے سے اتار کر گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ سحری میں پیش کریں۔