• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): بنانا ٹوفی

Updated: February 22, 2026, 9:19 PM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’بنانا ٹوفی‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Banana Toffee. Photo: INN
بنانا ٹوفی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کیلے ۳؍ عدد، میدہ آدھی پیالی، کارن فلور ایک بڑا چمچہ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، چینی آدھی پیالی، تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، انڈا اور ۲؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر ملائیں اور یخ ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا سا مکسچر بنا لیں۔ کیلوں کو چھیل کر ترچھا کاٹیں اور اس مکسچر میں ڈپ کرکے ۱۰؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ کے لئے گرم کریں اور کیلوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ کیریمل بنانے کے لئے فرائنگ پین میں چینی کے ساتھ ۲؍ بڑے چمچے پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں، جب چینی پگھل کر شیرہ بننے لگے تو اس میں ایک چھوٹا چمچہ تیل ڈال دیں۔ فرائی کئے ہوئے کیلوں کو اس کیریمل میں اچھی طرح رول کر لیں اور ٹھنڈے یخ پانی میں ایک منٹ رکھ کر نکال لیں۔ اس منفرد اور ذائقہ دار پکوان کا افطار میں لطف اٹھائیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK