Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): چکن ڈونٹ

Updated: March 31, 2024, 7:10 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن ڈونٹ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 Chicken Donuts Doughnuts. Photo: INN
چکن ڈونٹ۔ تصویر : آئی این این

درکار اجزاء: ۵۰۰؍ گرام چکن، ایک پیاز، ۲؍ لہسن کے جوئے، ایک چھوٹا چمچہ ادرک کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر، نمک حسب ِ ذائقہ، ایک عدد آلو (میش کیا ہوا)، ۲؍ چھوٹے چمچے بیسن، ۲؍ انڈے، بریڈ کرمبز، تلنے کیلئے تیل۔ 
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑے، باریک کٹی ہوئی پیاز، لہسن کے جوئے، ادرک کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، آلو، بیسن اور نمک شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں۔ چکن کے آمیزے سے ڈونٹس تیار کرلیں۔ انہیں پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمبز میں لپیٹ لیں۔ پھر تیل گرم کرکے سنہری براؤن ہونے تک تل لیں۔ گرما گرم چکن ڈونٹس سوس کے ساتھ پیش کریں۔

چکن ڈونٹس بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری نکہت انجم ناظم الدین نے مانا، مہاراشٹر سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK