• Thu, 26 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): پیزا بائٹس

Updated: February 24, 2026, 6:22 PM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’پیزا بائٹس‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Pizza Bites. Photo: INN
پیزا بائٹس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ڈیڑھ پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، چکن (بغیر ہڈی) ۱۰۰؍ گرام، لہسن ۲؍ سے ۳؍ جوئے، خشک خمیر ایک چھوٹا چمچہ، چینی آدھا چھوٹا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردی پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، ٹومیٹو پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، چیڈر چیز، دودھ اور زیتون کا تیل ۴، ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو دھو کر ایک برتن میں کچلے ہوئے لہسن اور آدھی پیالی پانی کے ساتھ اتنی دیر اُبالیں کہ اچھی طرح گل جائے اور پانی خشک ہوجائے۔ لکڑی کے چمچے سے کچلتے ہوئے چکن کو چولہے سے اتار لیں۔ فرائنگ پین میں ایک بڑے چمچے زیتون کے تیل میں چکن کو نمک اور کٹی ہوئی لال مرچوں کے ساتھ فرائی کرکے نکال لیں۔ گرم دودھ میں خمیر اور چینی ڈال کر ڈھانک کر رکھ دیں۔ میدے میں زیتون کا تیل اور خمیر والا دودھ ڈال کر اچھی طرح ملیں۔ پھر اس میں فرائی کی ہوئی چکن، کالی مرچ، ٹومیٹو پیسٹ اور کدوکش کیا ہوا چیز ڈال کر گوندھ لیں۔ اسے ڈھانک کر گرم جگہ پر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب اَوَن کو ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ گرم کرلیں اور گوندھے ہوئے میدے کی روٹی بیل کر چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ چکنی کی ہوئی اَوَن ٹرے میں رکھ کر ۸؍ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔ اَوَن سے نکال کر اوپر سے حسب ِ پسند باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ اور زیتون سے سجا کر دسترخوان پر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK