آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’فلافل کپس وِتھ ہمس آئسنگ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2026, 3:13 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’فلافل کپس وِتھ ہمس آئسنگ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: سفید چنے ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۲؍ عدد، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پودینہ ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چنوں کو صاف دھو کر رات بھر کے لئے بھگو کر رکھ دیں، صبح پانی سے نکال کر صاف پانی سے دھو لیں۔ پھر اس میں لہسن کے جوئے، زیرہ، ہری مرچ اور پودینہ ملا کر بلینڈر میں پیس لیں (خیال رہے کہ انہیں بیک کرنا ہے تو پانی کم سے کم استعمال کریں) نمک ملا کر اچھی طرح پھینٹ کر رکھ دیں۔ اَوَن کو ۱۸۰؍ سیلیس پر گرم کرلیں اور کپ کیک پین میں پیپر کپ لگا کر اس میں تیل لگا لیں۔ تیار کئے ہوئے مکسچر کو کپ میں بھر کر گرم کئے ہوئے اَوَن میں رکھ دیں اور اوپر سے تیل ڈال دیں۔ ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ میں جب فلافل کپ سنہری ہوجائے تو اَوَن سے نکال لیں۔ تھوڑے سے ٹھنڈے ہونے پر انہیں ہمس سے آئسنگ کرلیں۔ ان خوبصورت فلافل کپس کو تازہ زیتون سے سجا کر پیش کریں۔
ہمس بنانے کے لئے: ایک پیالی سفید چنوں کو اُبال کر باریک پیس لیں، پھر اس میں ۳؍ بڑے چمچے تاہینی سوس (تل سے تیار کی ہوئی چٹنی)، ۴؍ بڑے چمچے لیموں کا رس، حسب ِ ذائقہ نمک اور سفید مرچ اور ۳؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر ملا لیں۔ چاہیں تو اس میں حسب ِ پسند تھوڑا پانی اور پیپریکا پاؤڈر ملا لیں۔