Inquilab Logo

آج کا پکوان (عید اسپیشل): قیمہ کے کباب

Updated: April 11, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’قیمہ کے کباب۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Keeme Ke Kabab. Photo: INN
قیمے کے کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آدھا کلو قیمہ، چار عدد پیاز، ایک چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، چھ عدد ہری مرچ پسی ہوئی، ایک چٹکی گرم مسالہ، ایک چمچہ زیرہ پاؤڈر، ۲؍ کپ بیسن، حسب ضرورت نمک اور ہلدی، ایک چٹکی سوڈا اور ہرا دھنیا۔
بنانے کا طریقہ: قیمہ کو اچھی طرح دھو لیں اور پانی نتھار کر سوکھا کر لیں۔ ایک باؤل میں قیمہ ڈالیں پھر اس میں سارے مسالے ملا کر یکجان کرلیں۔ چھوٹے چھوٹے ٹکیا بنا کر گرم تیل میں تل لیں۔ گرما گرم کباب تیار ہے۔ ہری چٹنی کے ساتھ نوش فرمایئے۔


قیمہ کے کباب بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری خان نرگس سجاد نے جلگاؤں، مہاراشٹر سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK