Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): مرغی کے پکوڑے

Updated: March 22, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’مرغی کے پکوڑے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Murgi Ke Pakode. Photo: INN
مرغی کے پکوڑے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مرغی کی بوٹیاں ایک کلو، ٹماٹر ۴؍ عدد، لہسن ایک عدد، ادرک ایک عدد، بیسن ۱۲۵؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ہری مرچ ۴؍ عدد، میٹھا سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، سرخ مرچ حسب ِ ذائقہ، تیل اور ہرا دھنیا حسب ِ ذائقہ، پیاز ۴؍ عدد، چائنیز نمک ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: مرغی کے گوشت کی بوٹیاں بنا لیں، ایک برتن میں پانی کی دو پیالیاں ڈال کر اس میں مرغی کی بوٹیاں ڈال دیں اور چولہے پر چڑھا دیں۔ اب ادرک اور لہسن کو باریک پیس لیں اور اس میں نمک ملا کر اس کو مرغی والے برتن میں شامل کر دیں۔ چولہے کی آنچ تیز کر لیں۔ مرغی کا گوشت گل جائے تو چولہے سے برتن اتار لیں۔ ایک الگ پیالے میں بیسن، نمک، سرخ مرچ، میٹھا سوڈا کٹے ہوئے ٹماٹر، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز اور چائنیز نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرلیں۔ اب بیس والے پیالے میں مرغی کی بوٹیاں ڈبو ڈبو کر فرائنگ پین میں تل لیں۔ لیجئے مرغی کے مزیدار پکوڑے تیار ہیں۔ افطار میں چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK