آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’پیاز چیز بریڈ پکوڑا۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 06, 2025, 10:36 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’پیاز چیز بریڈ پکوڑا۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بیسن ۲؍ کپ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چچمہ یا حسب ِ ذائقہ، ہلدی پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، اجوائن ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، بیکنگ سوڈا ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پانی حسب ضرورت، تلنے کے لئے تیل۔
فلنگ کیلئے: ۲؍ آلو ابلے اور میش کئے ہوئے، چکن ابلا ہوا اور کٹا ہوا ایک کپ، ہری مرچ کٹی ہوئی ۲؍ عدد، گاجر ۲؍ بڑے چمچے، ہری پیاز ۲؍ بڑے چمچے، مکئی ابلی ہوئی ۲؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، نمک ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، بریڈ، موزاریلا چیز۔
بنانے کا طریقہ: پیالے میں بیسن، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، بیکنگ سوڈا اور پانی ڈال کر مکس کریں اور بیٹر بنا کر ایک طرف رکھ دیں۔ پیالے میں آلو، چکن، ہری مرچ، گاجر، ہری پیاز، مکئی، ہرا دھنیا، نمک، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ، کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ بریڈ سلائس کے کناروں کو کاٹ لیں۔ فلنگ لیں اور اسے روٹی پر یکساں طور پر پھیلا دیں، کدوکش کیا ہوا یا موزاریلا چیز کے سلائس شامل کریں اور اس فلنگ کو ایک اور سلائس سے ڈھانپ دیں۔ بھرے ہوئے بریڈ سلائس کو تکونی ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اب اس کے درمیان فلنگ شامل کریں اور موزیریلا چیز شامل فلنگ کو بند کرلیں۔ اب سلائسز کو بیسن کے بیٹر سے کوٹ کریں۔ تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔ بریڈ پکوڑے تیار ہیں، ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔