آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’رائس اینڈ بینز کباب‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2026, 5:44 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’رائس اینڈ بینز کباب‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: اُبلے ہوئے چاول ۳؍ کپ، اُبلے ہوئے نرم لوبیا ایک کپ، ہری پیاز باریک کٹی ہوئی ایک کپ، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی آدھا کپ، کاٹیج چیز ڈیڑھ کپ، چیڈر چیز کدوکش کیا ہوا ایک کپ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: اُبلے ہوئے چاول اور اُبلے ہوئے لوبیا کو پیس کر سخت گندھے ہوئے آٹے کی طرح کرکے کٹی ہوئی ہری پیاز، ہری مرچ، کاٹیج چیز اور نمک ملا کر دوبارہ اچھی طرح گوندھ کر کچھ دیر کے لئے رکھیں۔ اور پھر اس گندھے ہوئے لوبیا چاول کے گول گول کباب بنا لیں۔ تیل کو فرائنگ پین میں گرم کریں اور کباب تل کر ہلکے سنہری کرتے جائیں۔ پھر یہی کباب کسی ایسی فرائنگ ڈش میں سجا دیں جسے آنچ پر بھی رکھا جاسکے۔ تلے ہوئے کبابوں پر کٹی ہوئی ہری مرچ اور پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر اوپر سے تمام کباب کدوکش کئے ہوئے چیڈر چیز سے ڈھک کر فرائنگ ڈش کو ڈھانک کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۱۰؍ منٹ تک رکھیں۔ فرائنگ ڈش کے نیچے توا رکھ لیں تاکہ کباب براؤن ہوجائیں لیکن جلیں نہیں اور کبابوں پر چیڈر چیز پگھل کر سنہری تہہ بنا لیں۔ چاول اور لوبیا کے خستہ کباب گرم گرم ہی ٹماٹر سوس یا اِملی کی چٹنی کے ساتھ کھانے کیلئے پیش کریں۔