Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): تری (میووں کا حریرہ)

Updated: March 30, 2024, 7:00 AM IST

آج سحری میں بنایئے خاص پکوان ’’تری۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Turri Dry Fruits Hareera. Photo: INN
تری (میووں کا حریرہ) ۔ تصویر : آئی این این

درکار اجزاء: ایک لیٹر دودھ، خشک میوے مثلاً بادام، کاجو، کشمش، کھوپرا، چھوہارا، خشخاش، چرونجی، تل، شکر (حسب ذائقہ)، گھی دو چمچہ، الائچی ۳؍ عدد، لونگ ۴؍ عدد۔ دودھ کی مقدار کی مناسبت سے طے کیجئے کہ آپ ان تمام خشک میوؤں کی کتنی مقدار ڈالیں گی۔
بنانے کا طریقہ: تری بنانے سے کم از کم ۲؍ گھنٹے قبل تمام میوؤں کو ایک ساتھ پانی میں بھگو دیں۔ اس کے بعد اسے مکسر میں گرائنڈ کرلیں۔ پھر ایک برتن لیں اس میں گھی، الائچی اور لونگ ڈالیں پھر گرائنڈ کئے ہوئے مسالے کو ڈال کر چلاتی رہیں پھر اوپر سے دودھ ڈال لیں اور حسب ذائقہ چینی بھی ڈال دیں۔ چاول کا آٹا یا سوجی بہت تھوڑی مقدار میں ڈال دینے سے ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ ابال آنے پر اتار لیں۔ نیم گرم ہونے پر پروسیں۔

دلچسپ بات: تری پوروانچل کی لازمی شے ہے جو رمضان میں ہر گھر میں ضروری سمجھی جاتی ہے البتہ کہیں سحری میں تو کہیں افطار میں پی جاتی ہے۔ رمضان سے پہلے ہی ہر گھر میں تری کا مسالہ یعنی خشک میوے آجاتے ہیں۔ اسے میووں کا حریرہ بھی کہاجا سکتا ہے۔ پہلے تری کا مسالہ سل بٹے پر پسا جاتا تھا جس کی لذت ہی کچھ اور ہوتی تھی۔ ابھی بھی کچھ عمدہ ذوق والی خواتین سل پر ہی پیستی ہیں۔ 

تری (میوؤں کا حریرہ) بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری ناظرہ خلیل الرحمٰن نے مئو ناتھ بھنجن، اتر پردیش سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK