Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: رائس بالز

Updated: September 30, 2023, 8:22 AM IST | Mumbai

رائس بالز بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Rice Balls. Photo: INN
رائس بالز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چاول ایک کپ (تین کنی ابلے ہوئے)، چکن ایک کپ (ابلا ہوا)، نمک حسب ذائقہ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا حسب ضرورت، ہری مرچ دو سے تین عدد، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ (بھنا اور پسا ہوا)، بند گوبھی ایک کپ باریک کٹی ہوئی، چیڈر چیزدو سو گرام (کیوبز میں کٹی ہوئی)، میدہ آدھا کپ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، انڈے تین عدد (دو کو پھینٹ لیں)، بریڈ کرمبز ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چاول اور چکن کو چوپر میں اچھی طرح پیس لیں پھر اس میں ایک عدد انڈا، نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، چکن پاؤڈر اور زیرہ شامل کرکے مزید پیس لیں۔ اب اس آمیزے کو پیالے میں نکال لیں اور اس میں بند گوبھی شامل کرکے اچھی طرح یکجان کر لیں۔ پھر اس آمیزے کو ہاتھوں کی مدد سے پھیلا کر اس میں چیز کا کیوب رکھ کر گول بال بنا لیں۔ اب ایک پیالے میں میدہ ڈال کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال کر مکس کرلیں اور بالز کو میدہ میں لپیٹ کر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں اور پھر بریڈ کرمبز میں لپیٹ لیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے ہلکی آنچ پر اس میں بالز کو تل لیں اور سنہری کرکے نکال لیں۔ لیجئے گرما گرم رائس بالز تیار ہیں کیچپ یا املی پودینےکی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK