Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: رائس وِتھ چکن تکہ

Updated: July 03, 2025, 9:34 PM IST | Mumbai

رائس وِتھ چکن تکہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Rice With Chicken Tikka. Photo: INN
رائس وِتھ چکن تکہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مرغی ایک کلو، چاول آدھا کلو، پیاز ۲؍ عدد، شملہ مرچ ۲؍ عدد، ٹماٹر ۳؍ عدد، لال اور کالی مرچ ایک، ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ووسٹر سوس ایک بڑا چمچہ، مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مرغی پر نمک، مرچ، ووسٹر سوس، مسٹرڈ پاؤڈر لگا کر اسے چار پانچ گھنٹے کے لئے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب پیاز کو چوکور کاٹ لیں۔ ٹماٹر اور شملہ مرچ بھی چوکور کاٹ لیں۔ اس کے بعد باریک سیخیں لیں۔ ہر سیخ پر پہلے چکن کا ٹکڑا پھر پیاز، پھر ٹماٹر اور پھر شملہ مرچ کا ٹکڑا لگائیں۔ پھر دوبارہ اس ترتیب سے لگائیں یعنی ہر سیخ پر دو دو ٹکڑے لگیں گے۔ بوٹیوں سے علاحدہ کردہ ہڈیوں کی یخنی تیار کرلیں اور یہ یخنی ڈال کر چاول کا پلاؤ تیار کریں۔ اب کسی برتن میں ڈیپ فرائی کے لئے تیل گرم کریں اور سیخوں کو اس میں فرائی کر لیں۔ چاول کو ایک ڈش میں گول شکل میں نکال لیں۔ ان کے اوپر فرائی سیخیں رکھ دیں اور گرم گرم پیش کریں۔ یہ بہت مزیدار اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK