ثابت مسور اور گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 31, 2025, 10:10 PM IST | Mumbai
ثابت مسور اور گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مسور کی دال ۱۲۵؍ گرام، گوشت آدھا کلو، لہسن ایک گٹھی، پیاز ۱۲۵؍ گرام، نمک اور ثابت لال مرچ حسب ِ ذائقہ، گھی ۲۰۰؍ گرام، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گھی میں پیاز بھون کر بادامی کر لیں اور اس میں گوشت ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں۔ پھر نمک اور زیرہ پیس کر اور ثابت لال مرچ ڈال دیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال دیں اور گوشت کو دس منٹ پکنے دیں۔ پھر اسے بھون کر اس میں ثابت مسور کی دال ڈال دیں اور ساتھ ہی لہسن چھیل کر ڈال دیں۔ مسور کی دال کے ساتھ ساتھ لہسن بھی گل جائے گا تو اس کو چمچے سے دال میں ملا دیں۔ اسے بھنے گوشت کی طرح تیار کرکے اتار لیں۔ دال مسالے کے ساتھ ہی مل جائے۔ اسے روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔