سبزی بھرے کریلے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 07, 2024, 9:18 PM IST | Mumbai
سبزی بھرے کریلے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کریلے ۴؍ سے ۶؍ عدد، بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) ایک کپ، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسبِ ضرورت، تیل ۲؍ بڑے چمچے اور کریلے فرائی کرنے کے لئے حسبِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: کڑاہی میں ۲؍ چمچے تیل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں۔ پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ اور تمام مسالے بشمول بندگوبھی باری باری ڈال کر بھون لیں۔ تھوڑی دیر بعد ڈھکن ڈھانک کر پکالیں۔ دوسری طرف کریلے دھو کر، چھیل کے خشک کر لیں اور درمیان سے کاٹ کر بیج الگ کر دیں۔ پھر تیار شدہ سبزی، کریلوں میں بھر کر اوپر سے دھاگا لپیٹ دیں اور آئل میں احتیاط سے فرائی کریں۔ لیجئے، مزے دار سبزی بھرے کریلے تیار ہیں۔