• Sat, 31 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: سبزی چکن سوپ

Updated: January 29, 2026, 4:59 PM IST | Mumbai

سبزی چکن سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Sabzi Chicken Soup. Photo: INN
سبزی چکن سوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: اُبلا ہوا چکن آدھا کپ، لہسن ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، چکن یخنی ۳؍ کپ، مٹر، گاجر (کیوبز)، شملہ مرچ ایک، ایک چوتھائی کپ، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، تیل ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک چھوٹا چمچہ، ہاٹ سوس ایک بڑا چمچہ، شکر ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں، پھر اس میں لہسن فرائی کرلیں۔ اس کے بعد اس میں یخنی شامل کر دیں۔ اُبال آنے پر اس میں تمام سبزیاں اور مسالے شامل کر دیں۔ اب دھیمی آنچ پر پکائیں تاکہ سبزیاں گل جائیں۔ اس آمیزے کو گاڑھا کرنے کے لئے اس میں کارن فلور (پانی گھول کر) چمچہ چلاتے ہوئے حل کریں۔ چند منٹ دھیمی آنچ پر دم دیں۔ آخر میں دھنیا یا پودینے سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK